فرانس،25دسمبر(ایجنسی) آج دنیا بھر میں مسیحیوں کا مذہبی تہوار کرسمس منایا جا رہا ہے۔ پچیس دسمبر کے حوالے سے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسس آج جمعے کو روایتی خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پوپ دنیا
بھر میں شکست و ریخت سے دوچار برادریوں کے مابین افہام و تفہیم کی ضرورت پر زور دیں گے۔ پوپ گزشتہ روز کرسمس کی مقدس شام کے موقع پر اپنے دعائیہ پیغام میں مسیحی برادری سے مادہ پرستی کو ترک کر کے سادہ زندگی گزارنے کی اپیل کر چُکے ہیں۔ 79 سالہ پوپ فرانسس دنیا کے 1.2بلین مسیحیوں کے لیڈر ہیں۔